مریم نوازشریف جیل میں موبائل فون برآمدگی کی خبروں پر خود میدان میں آ گئیں ، حکومت پر برس پڑیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )چوہدری ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے تاہم عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے موبائل فون برآمد ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خبر جھوٹی ثابت ہو گئی جنہوں نے احتساب عدالت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مریم نوازشریف نے کہا کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی ہے اسی طرح چلی جائے گی ، جس طر ح جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے ایسے ہی دھاندلی زدہ حکومت کے پاﺅں بھی نہیں ہوتے ، جنہوں نے موبائل فون برآمد ہونے کاالزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی ہے ، آئی جی جیل خانہ جات کی تردید میں نے خود اخبار میں پڑھی ہے ۔یاد رہے کہ مریم نوازشریف نے دوران سماعت عدالت سے سائیڈ روم میں وکلاءسے مشاورت کیلئے عدالت سے درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کوئی غیر متعلقہ شخص اندر نہ جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں