محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے 26 ستمبر سے شہر میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کے نئے سسٹم کے باعث تین سے چار روز کے دوران کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے جب کہ مختلف مقامات پر آج ہلکی بارش اورک ہیں کل کی طرح آندھی آنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ کراچی کےمشرقی حصے میں زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔
کراچی میں گرمی کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی شدت ہیٹ ویو جیسی نہیں رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات میں ایک اور ہوا کا کم دباؤ بن رہا رہے جب کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے، کل صبح تک یہ سمندری طوفان اومان کے مغربی ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ شہر میں دو روز سے جاری ہیٹ ویو کے بعد کل سہ پہر میں اچانک کالے بادل چھاگئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں