متحدہ لندن کو بھارتی فنڈنگ کے اہم ثبوت مل گئے

یہ فنڈنگ بھارت سے دبئی اور دبئی سے ایم کیوایم لندن کے بینک اکاؤنٹ میں جاتی تھیں ۔بھارت سے ہونے والی اس فنڈنگ کے بدلے پاکستان میں اہم اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنا، سندھ میں لسانی بنیاد پر فسادات برپا کرنا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹس کو پناہ دینے جیسے کام کیے جارہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے برطانیہ کے اداروں نے بھی پاکستانی اداروں کی مدد کی ۔ ایم کیو ایم لندن کے جس اکاؤنٹ میں رقم جاتی تھی اس حوالے سے اہم دستاویزات بھی پاکستانی اداروں کو فراہم کر دئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس منی لانڈرنگ کیس میں اہم ترین پیش رفت یہ ہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد سمیت تین مزید رہنما وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار بھی ہو گئے ہیں۔ اہم ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے کیونکہ سابق گورنر سمیت مزید تین رہنماؤں ان کے وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ الطاف حسین سے اسکواٹ لینڈ یارڈ پہلے بھی دو مرتبہ تفتیش کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں