لاہور اور اوکاڑہ میں ٹریفک حادثات، 9 افراد جاں بحق

لاہور اور اوکاڑہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گیے۔

اوکاڑہ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موضع ٹین ون اے ایل کے قریب پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں مرد عورت اور 3بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے سندر کے علاقے میں ٹرالر کی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع شیخوپورہ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں