قومی اسمبلی کا 20 ستمبر کو بلایا جانے والا اجلاس منسوخ

قومی اسمبلی کا 20 ستمبر بروز جمعہ کو طلب کیا جانے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 3 کے تحت منسوخ کیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرفتار اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں بھی اپوزیشن رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا تھا۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی کے باہر بھی پروڈکشن آرڈز کے معاملے پر احتجاج کیا گیا جب کہ چند روز قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کے دوران صدر عارف علوی کے خطاب کے دوران بھی اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر اسد قیصر کی ڈائس کا گھیراؤ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں