قائداعظم ٹرافی: شیڈول جاری، 11 سال بعد میچز کی میزبانی کیلئے کوئٹہ تیار

راچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20ء کے لیے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ایونٹ کے 31 میچز 6 شہروں کے 9 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ کو سونپ دی گئی ہے۔
سیکنڈ الیون کے 4 میچز میرپور کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ٹرافی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کا پہلا مرحلہ 14 ستمبر سے 8 اکتوبر جبکہ دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر تا 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔
قائداعظم فرسٹ الیون کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیکنڈ الیون کا فائنل میچ 29 نومبر سے سٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔
ایونٹ کے 6 میچز کی میزبانی ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کرے گا۔ نیشنل سٹیڈیم اور یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں 5، 5 میچز کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں 3 میچز کھیلے جائیں گے، جناح سٹیڈیم سیالکوٹ اور سٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں 1، 1 میچ کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں