فضل الرحمان کو چاہئے کہ 2023 تک توبہ استغفار کریں

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی چاہئے کہ 2023ء تک توبہ استغفار کریں۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دے گی اور مولانا اس دھوکے کے بعد ’جو درد ملا اپنوں سے ملا‘  گنگناتے پھریں گے۔انھوں نے کہا کہ آج مولانا کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید میری پیش گوئی کا ثبوت ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھی چاہئے کہ 2023ء تک توبہ استغفار کریں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے، آصف زرداری کی ن لیگ اور شہباز شریف پر تنقید سے ان کے اتحاد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی۔فیاض چوہان کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی وسیاسی طور پر مستحکم ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں