عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، مسئلہ کشمیر کو لیکر کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد،جدہ(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔منگل کے روز وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان کشمیر سے متعلق موجودہ صورتحال پر دوہفتوں میں تیسری بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی امور پر گفتگو اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گفتگو میں سعودی ولی عہد اور عمران خان کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے سعودی ولی عہد
کو بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبری تسلسل سے مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے جو کہ امت مسلمہ کیلئے ناقابل قبول ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں