‘عمران خان آپ میرے ہیرو ہیں ،اللہ آپ کو سلامت رکھے’

اسلام آباد : عظیم گالف پلیئر گیری پلیئر نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا عمران خان مجھے آپ پر فخر ہے، آپ میرے ہیرو ہیں اور آپ کی لیڈر  شپ صلاحیت کا مداح ہوں۔تفصیلات کے مطابق عظیم گالف پلیئر گیری پلیئر نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، آئندہ 2سال میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔گیری پلیئر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی لیڈرشپ صلاحیت کا مداح ہوں ، ان کاخطے میں کردار قابل تعریف ہے۔عظیم گالف پلیئر نے مزید کہا عمران خان آپ میرے ہیرو ہیں ،اللہ آپ کو سلامت رکھے، نیلسن منڈیلا کی طرح آپ بھی اپنے ملک کی بھرپور خدمت کر رہے  ہیں، میری تمام تر توانائیاں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں