‘عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ کس رخ پر کھڑا ہوتا ہے’

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مشن کشمیر میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم نے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر پیش کیا۔اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہوتا ہے۔مہذب دنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں