صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔جلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
جولائی میں ہائڈل سے 32.53 فیصد اور کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اس کے علاوہ مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جولائی میں فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں