شکارپورمیں: ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن ناکام

شکارپورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن ناکام ہوگیا۔ ایس ایس پی شکار پور نے رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کوبھیج دی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکوؤں کو آپریشن کی معلومات اہلکاروں نےفراہم کیں۔پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے بھتہ لیتے تھے۔رپورٹ کے مطابق اہلکار ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔آپریشن میں ڈی ایس پی سمیت6اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں