16

شاؤمی کا 108 میگا پکسلز کیمرہ فون لانچ کرنے کا اعلان

شاؤمی کا 108 میگا پکسلز کیمرہ فون لانچ کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پر شاؤمی کے اعلان کی تصویر
چینی کمپنی شاؤمی 108 میگا پکسل کے کیمرہ سے لیس اسمارٹ فون متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر اپنے اعلان میں شاؤمی نے کہا کہ وہ سام سنگ کے ساتھ مل کر 108 میگا پکسل کا کیمرہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔مذکورہ کیمرہ 12032×9024 پکسلز کی تصویر لے سکے گا۔ اپنے اعلان میں شاؤمی نے اسمارٹ فون کی لانچ کی کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے اور پرومو میں صرف “See you later” پڑھا جا سکتا ہے ۔ شاؤمی اگر 108 میگا پسکلز کا کیمرہ تیار کرلیتی ہے تو یہ ایک انقلابی تبدیلی ہوگی کیونکہ اس وقت دنیا میں موجود اسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ 48 میگاپکسلز کے کیمرے نصب ہیں۔ تاہم ،شاؤمی پہلے 64 میگا پکسلز کے کیمرہ والا اسمارٹ فون رواں سال کی آخری سہ ماہی میں بھارت میں لانچ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں