سپریم کورٹ، سابق میئر گجرات نااہلی کیس میں لارجر بنچ بنانے کی استدعا مسترد

اسلام آباد سپریم کورٹ نے سابق میئر گجرات حاجی ناصر نااہلی کیس میں لارجر بنچ بنانے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے وکیل کوآئندہ سماعت پرتیاری کر کے آنے اورگزارشات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق میئرگجرات حاجی محمدناصرنااہلی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن میں آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا لوکل باڈیزمیں آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق درست نہیں؟جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی تاحیات ہے،لوکل باڈیز بینک کرپٹ کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں،لوکل باڈیزسے لوگ پارلیمنٹ تک پہنچتے ہیں،عدالت نے معاملہ پر لارجربینچ بنانے کی استدعا مستردکردی اور وکیل درخواستگزار کوآئندہ سماعت پرتیاری کر کے آنے اورگزارشات پیش کرنے کا حکم دیدیا،واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسرنے حاجی ناصرکے جعلی ڈگری پرکاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں