سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 30 ہزار کی حد ایک مرتبہ پھر بحال

اہور: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبرست تیزی رہی، 100 انڈیکس میں 435 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ تیزی کے باعث 30 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی، تیزی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 435 پوائنٹس بڑھ گیا، تیزی کی وجہ سے دو ہفتوں میں تیسری بار 30 ہزار نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 29468.29 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، اسی دوران انویسٹرز نے ٹریڈنگ کے دوران دلچسپی دکھائی، جس کی وجہ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 30378.13 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم آخری لمحات میں سرمایہ کاروں کی طرف سے عدم دلچسپی کی وجہ سے معمولی مندی دیکھنے میں آئی۔
اسی طرح کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 435.05 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 30244.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے کاروباری روز 1.44 فیصد کا کاروبار بڑھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی دیکھی گئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 247 پوائنٹس کمی کے بعد 29 ہزار 809 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، اس مندی کی وجہ سے انویسٹرز کو 30 ارب روپے کا زیادہ نقصان ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں