سوات: چار سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 38 سال قید کی سزا

سوات میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 38 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
جیونیوز کے مطابق چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبیداللہ شاہ نے سنایا۔4 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم صہیب الرحمان کے خلاف مقدمہ 2018 میں تھانا رحیم یار خان میں درج ہوا تھا، عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت ملزم صہیب الرحمان کو 38 برس قید کی سزا سنائی۔اس کے علاوہ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی بھی سزا سنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں