سوات: ایک بچے نے پتھر کے وار کرکے دوسرے کو قتل کردیا

سوات مٹہ کے علاقے دارمئی میں پرائمری اسکول کے بچوں میں لڑائی بارہ سالہ بچے نے پتھر کی وار کرکے گیارہ سالہ بچے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقے دارمئی میں پرائمری اسکول کے بچوں میں لڑائی بارہ سالہ بچے سبز علی نے پتھر کے وار کرکے گیارہ سالہ بچے حمید اللہ کو قتل کردیا ہے۔قتل ہونے والے بچے کے رشتہ داروں نے حملہ کرکے قتل میں ملوث بچے کو زخمی کردیا ہے۔
قتل ہونے والے بچے کی لاش اور زخمی مٹہ اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں