سعودی عرب میں خواتین کے بنک اکاو¿نٹس 58 فیصد لیکن پاکستان میں کتنے ہیں؟ گورنر سٹیٹ بینک نے انکشاف کردیا

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان رضا باقرنے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے صرف 25فیصد بنک اکائونٹس ہیں۔گورنر اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب میں بھی خواتین کےبنک اکائونٹس 58 فیصدہیں۔رضا باقر نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کوبنکنگ سہولت فراہم کرنے کیلئے کمرشل بنکوں کوخواتین کے لیے خصوصی سروس متعارف کرانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب خواتین کومالیاتی امورسےدوررہنےکادرس نہیں دیتا،پاکستانی خواتین کا بھی حق ہے کہ وہ مالیاتی امور میں آگے آئیں۔گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ ملک میں کام کرنے والے تمام بنکوں کوخواتین کے لیے آسان بنکاری نظام متعارف کرواناچاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں