سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ سے قبل شاپنگ ، کس کھلاڑی نے کیا خریدا ؟

لاہور پاکستان کے دورہ پر مہمان سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ سے قبل ہوٹل میں ہی شاپنگ کی اور لیدر کی بنی ہوئی اشیا میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاپنگ کے لیے خصوصی طور پر ہوٹل میں کاونٹر لگایا گیا تھا جس میں مختلف اشیا رکھی گئی تھیں۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شاپنگ کاونٹر لیدر سے بنی اشیا اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے خریدیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں