سابق ایم این اے نثار جٹ کی گاڑی پر فائرنگ، گن مین جاں بحق، 2 ملزم گرفتار

فیصل آباد: سابق ایم این اے و پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر نثار جٹ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں گن مین محبوب جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں گزشتہ رات فائرنگ کا واقعے پیش آیا، فائرنگ سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کی گئی تھی، ملزمان نے فائرنگ سیاسی مخالفت کی بنا پر کی، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، زخمی ہونے والے افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عبدالرحمن سابق ایم این اے نثار جٹ کا بھتیجا تھا، دوطرفہ فائرنگ میں عبدالرحمن زخمی حالت میں فرار ہوا مگر شیخوپورہ پہنچ کر دم توڑ گیا، ملزم عبدالرحمن کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی، پولیس نے جاں بحق ملزم کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں