زینب عباس کی بلا ہاتھ میں تھام کر شادی میں اسپورٹس انٹری

پاکستان کی معروف اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس کی شادی کے دوران دُلہن کے روپ  میں بلا ہاتھ میں تھامے اسپورٹس انٹری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زینب عباس حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں جن کے دلہن والے روپ کو سب نے بے حد پسند کیا اور  ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔کھیلوں کے شعبے میں صحافت کرنے والی زینب عباس نے اپنی شادی میں بھی اپنے پیشے کا رنگ بھردیا اور دلچسپ انداز میں اسپورٹس انٹری دی۔

مداحوں کی جانب سے زینب عباس کو دلہن کے روپ میں خوب پزیرائی ملی— انسٹاگرام فوٹو 

زینب کی شادی میں اسپورٹس انٹری دینے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا علی ظفر کی آواز میں گایا گیا ترانہ ’سیٹی بجے گی کھیل سجے گا‘ پر دی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینب عباس اپنے کزنز اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مسکراہٹ سجائے ’سیٹی بجے گی‘ پی ایس ایل ترانے  پر انٹری دے رہی ہیں جب کہ اس موقع پر ان کے عزیز و اقارب نے کرکٹ بیٹ ہاتھ میں اٹھائے انہیں کرکٹرز کی طرح سلامی دی جب کہ زینب نے بھی ہاتھ میں بیٹ اٹھا رکھا ہے، اس دوران زینب نے ایک بال بھی کھیلی۔مداحوں کو زینب عباس کا یہ انداز خوب بھایا جس پر لوگوں نے کہا کہ اسپورٹس شخصیت کے طور پر شادی کے لیے اس گانے کا انتخاب ان پر خوب جچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں