“زلزلے کے بعد دھماکے سنے اور پھر سناٹا چھا گیا”

زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر میرپورآزاد کمشیر ہوا جہاں زلزلے کا آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 4 بجکر4 منٹ پرزلزلے آیا جس کے بعد دھماکے سنے اور پھر سناٹا چھا گیا۔
مکینوں کا کہنا ہے اوسان بحال ہونے پر بازار میں پہنچے تو اپرجہلم نہر سے ملحق سڑک پر کئی جگہوں پر دراڑیں آ گئیں اور کئی گاڑیاں اس میں پھسی دیکھیں، جس پرابتدائی طبی امداد اپنی مدد آپ کے تحت شروع کی۔
میرپور اور افضل پور کے 20سے 25 گاؤں متاثرہوئے، مقامی افراد نے بروقت امدادی سرگرمیاں شروع کرنے پر پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کیا۔شہریوں کا ماننا ہے کہ اپرجہلم نہر میں شگاف کے باعث کئی دیہات بھی زیرآب آئے جبکہ سڑکیں پھٹنے اور رابطہ پل ٹوٹنے کے باعث نظام زندگی معطل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں