رواں برس کی مقبول رومانوی کہانی ’الف‘ کا ٹائٹل گیت جاری

ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا ٹائٹل گیت جاری کردیا گیا جس نے مداحوں کا انتظار مزید بڑھا دیا ہے۔
’الف‘ ڈرامہ سیریل رواں برس کی مقبول رومانوی کہانی قرار دی جارہی ہے جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ڈرامے کے دو ٹیزرز گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے جسے ناظرین کی جانب سے بے پناہ سراہا جارہا ہے۔تاہم اب ڈرامے کا ٹائٹل گیت یعنی او ایس ٹی جاری کردیا گیا ہے جسے مقبول گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار و موسیقار شجاع حیدر کی آواز میں پیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکارہ نے پہلی مرتبہ ڈرامہ سیریل کا او ایس ٹی گنگنایا ہے۔ڈرامے کا ٹائٹل گیت ’نام الف‘ ہے جس کا فی الحال صرف ٹیزر جاری کیا گیا ہے جب کہ مکمل ورژن جلد جاری کیا جائے گا۔’نام الف‘ میں عشق مجازی کے ذریعے خالق حقیقی سے تعلق جوڑنے کا عکس جھلک رہا ہے جس پر کہانی مبنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں