راولپنڈی میں 200 کنال پرسب سے بڑا اسپتال بنا رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہےکہ چین کی کمپنی ریلوے ٹریک ڈال دے، ریلوے میں کوتاہی سے میری کوشش پر پانی پھرجاتا ہے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی 10سال سے تعلیم میں پہلے نمبر پر ہے، راولپنڈی واحد شہر ہوگا جہاں 4 یونیورسٹیز ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 200 کنال پر سب سے بڑا اسپتال بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون اسی مہینے شروع ہو جائے گا، میری کوشش ہے کہ چین کی کمپنی ریلوے ٹریک ڈال دے، ریلوے میں کوتاہی سے میری کوشش پر پانی پھرجاتا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین کی مدد سے ریلوے یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی دورکرنے کے لیےعمران خان کام کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 100 سال پرانی اسٹیم سفاری ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 100سال پرانے اسٹیم انجن بحال کیے جا رہے ہیں، تمام ممالک کا شکریہ جنہوں نے پاکستان ریلوے کی اسٹیم انجن کی بحالی میں مدد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں