دوسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دوسر میچ کیلئے گرین شرٹس کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے فخر زمان اور وہاب ریاض کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دیپاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے 64 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد آئی لینڈرز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسری جانب سری لنکن کھلاڑی دوسرے ٹی20 میچ کے دوران سری لنکن وزیرکھیل کے والد کے انتقال پر سوگ میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ہے جبکہ پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں