حیران کر دینے والا ’تصوراتی اسمارٹ فون‘

دنیا میں ٹیکنالوجی دن بہ دن جدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اسمارٹ فونز کمپنیاں آئے دن نئے فیچر کے ساتھ موبائل فون متعارف کروا رہی ہیں۔ہم نے ایسے تو بہت فون دیکھے ہوں گے جس کی اسکرین موبائل فون کی ایک طرف ہوتی ہے مگر اب اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی نے ایک ایسا فون متعارف کروایا ہے جس کے دونوں طرف اسکرین موجود ہے۔چین کی معروف موبائل فون بنانے والی کمپنی شاؤمی نے ایک اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس کی بناوٹ مکمل طور ایل سی ڈی اسکرین پر مبنی ہے، اس فون کے آگے اور پیچھے دونوں طرف اسکرین ہے۔شاؤمی کے اس فون کی اسکرین اور بناوٹ 180 فییصد کے تناسُب سے ہے ، شاؤمی نے اس ’ایم آئی مکس الفا‘ فون کو ایک ‘تصوراتی اسمارٹ فون’ کا نام بھی دیا ہے۔کمپنی کا فون کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ایم آئی مکس ایلفا‘ میں نیٹ ورک اور بیٹری کی چارجنگ کا نشان فون کے سائیڈ میں موجود ہے جب کہ فون کے پیچھے کی جانب اسکرین کے ساتھ ایک واحد پٹی موجود ہے جو کہ اسکرین نہیں ہے اور اس پر کیمرہ لینس اور دوسرے سینسر لگے ہوئے ہیں۔شاؤمی کے اس فون کے آواز کے بٹن ورچوئل ہیں جو کے پریشر کنٹرول سے چلتے ہیں۔دوسری جانب فون کے اوپر اور نیچے کی بناوٹ میں ’ٹائٹینیم‘ کا ستعمال ہوا ہے جب کہ کیمرے کا حفاظتی کور ’نیلم گلاس‘ سے بنا ہوا ہے۔اس فون کا کیمرہ 108 میگا پکسل ہے جب کہ فون کی قیمت 2ہزار 815 ڈالرز بتائی جارہی ہے اور یہ فون ابتدائی طور پر صرف چین میں ہی متعارف کروایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں