حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کو تبدیل کئے جانے پر غور،نیا نام سامنے آگیا

اسلام آباد:حکومت نے اٹارنی جنرل کی تبدیلی پر غور شروع کردیاہے ،وزیراعظم عمران خان نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو اٹارنی جنرل لانے کے خواہش مندہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ،نئے اٹارنی جنرل کیلئے ایک ہی نام زیرغور ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو اٹارنی جنرل لانے کے خواہش مندہیں،وزیراعظم عمران خان سے نعیم بخاری ملاقات کر چکے ہیں ،ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اور نعیم بخاری کی دوسری ملاقات آج یا کل ہونے کا امکان ہے ،ذرائع کا مزید کہناہے کہ رواں ہفتے ہی نعیم بخاری کو اٹارنی جنرل تعینات کیا جاسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں