حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہےمعیشت گر گئی ہےیہ ٹیم کبھی ڈلیور نہیں کر سکتی:پی ٹی آئی کے بانی رہنمااکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ہم تمام ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ چکے ہیں ، اسٹیٹ بینک 23 اکاﺅنٹس سامنے لے کر آیا ہے ،یہ کیس مکمل ہے اب اس کا فیصلہ آنا ہے،اسکروٹنی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کیس سنے،یہ حکومت ناکام ہو گئی ہے نئے الیکشن کے مطالبے میں کوئی حرج نہیں ہے ،نئے الیکشن وقت کی ضرورت بن گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی چاروں درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے ، اسکروٹنی کمیٹی کے دو درجن سے زائد اجلاس ہو چکے ہیں ،اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے بھی درخواستیں دے چکی ہے ، میری ممبرشپ پر ہمیشہ سوال اٹھائے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے درخواستیں دائر کرنا کیس سے بھاگنے کے تاخیری حربے ہیں، اکبر ایس بابر نے کہا کہ میری عمران خان سے کسی قسم کی دشمنی نہیں ہے ہم نے مل کر جماعت بنائی تھی، یہ حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے معیشت گر گئی ہے ،یہ ٹیم کبھی ڈلیور نہیں کر سکتی، اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم جلد ورکروں کا اکٹھا کریں گے ،ہم نے تحریک انصاف کو بچانا ہے ،ہم تمام ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ چکے ہیں ، اسٹیٹ بینک 23 اکاﺅنٹس سامنے لے کر آیا ہے ،یہ کیس مکمل ہے اب اس کا فیصلہ آنا ہے،اسکروٹنی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کیس سنے ،ایک سوال کے جواب میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پاکستان مزید اس قسم کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ یہ حکومت ناکام ہو گئی ہے نئے الیکشن کے مطالبے میں کوئی حرج نہیں ہے ،نئے الیکشن وقت کی ضرورت بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں