حماداظہرکی قیادت میں 5 رکنی وفد12 اکتوبرکوپیرس روانہ ہوگا،پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کےلئے ایف اے ٹی ایف ارکان کے 3ووٹ درکار

اسلام آباد اکستان کا 5رکنی وفدوفاقی وزیرحماداظہرکی قیادت میں 12 اکتوبرکوپیرس روانہ ہوگا،پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کےلئے ایف اے ٹی ایف ارکان کے 3ووٹ درکارہے،ایف اے ٹی ایف کا پاکستا ن کے بارے میں فیصلہ 19اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا 5رکنی وفدوفاقی وزیرحماداظہرکی قیادت میں 12 اکتوبرکوپیرس روانہ ہوگا، وفد میں ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اوروزارت خارجہ کے ڈی جی بھی شامل ہیں،ایف اے ٹی ایف کوپاکستان کو بلیک لسٹ کرنے میں تکنیکی مشکلات درپیش ہیں ،پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے ایف اے ٹی ایف ارکان کے 3ووٹ درکارہیں،پاکستان کوایف اے ٹی ایف میں چین، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کےلئے12 ارکان کی حمایت درکارہے،ایف اے ٹی ایف کا پاکستا ن کے بارے میں فیصلہ 19اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں