‘جنگ کی خواہش نہیں اگر ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے’

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ظلم اور امن ساتھ نہیں چل سکتے، کچھ لوگ ایک ویڈیو کے ذریعے مخصوص سوچ پھیلا رہے ہیں کہ کمزور پاکستانی معیشیت کی وجہ سے کشمیر کو بھول جائیں، جنگ کی خواہش نہیں لیکن ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔وفاقی وزیر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ” آج سے محرم شروع ہو گیا، کوفی نہ بنو، حسین کی للکار بن کر کھڑے ہو۔ ظلم اور امن اکٹھے نہیں چل سکتے”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ” یہ نہیں ہو سکتا آپ ظالم کے ساتھ بھی ہوں اور مظلوم کےساتھ ہمدردی بھی، یا یزید سے مراسم ہوں گے یا حسین کو سلام ہو گا”۔
Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry
· 7h
ایک بچے کی ویڈیو کو ایک طبقہ پرموٹ کر رہا ہے کہ معیشت کمزور ہے اس لئےکشمیر بھول جاؤ، جنگیں نہ تو مرضی سے ہوتی ہیں نہ ہی ختم مرضی سے ہوتی ہیں کئ بار کمزورمعیشتوں نے اکنامک سپرپاورز کو شکست دی ہے، جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئ تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے
h Fawad Hussain

@fawadchaudhry
آج محرم شروع ہوا ہے کربلا کی کہانی شروع ہوئ ہے، کوفی نہ بنو ظلم کے سامنے حسین کی للکار بن کر کھڑے ہو، ظلم اور امن اکھٹے نہیں چل سکتے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ظالم کے بھی ساتھ ہو اور مظلوم کے ساتھ ہمدردی بھی، یا یزید سے مراسم ہوں گے یا حسین کو سلام ہو گا
0.1K
11:08 AM – Sep 1, 2019
Twitter Ads info and privacy
2,236 people are talking about this
فواد چودھری نے کشمیر سے متعلق کہا کہ ” ایک بچے کی ویڈیو کے ذریعے مخصوص سوچ پھیلائی جا رہی ہے کہ معیشیت کمزور ہے اس لئے کشمیر کو بھول جائیں”۔ اس سوچ کی نفی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ” کئی بار کمزور معیشیتوں نے اکنامک سپر پاورز کو شکست دی، جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں