جنسی زیادتی کرنیوالوں کو سرعام پھانسی دے کرمثال بنانا چاہیئے، اقرا عزیز

کراچی: اداکارہ اقرا عزیز نے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانا چاہئے تاکہ یہ لوگ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن سکیں۔

اقرا عزیز نے عفت عمر کے شو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئیے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے۔ اس معاملے میں لوگوں کی مختلف رائے ہوسکتی ہے لیکن مجھے یقین ہے جو شخص جنسی زیادتی میں ملوث ہوتا ہے وہ بغیر خطرے کے لوگوں کے درمیان کبھی نہیں رہ سکتا۔اقرا عزیز نے مزید کہا کہ صرف سرعام پھانسی اس جرم کی شرح میں کمی کرسکتی ہے۔ آپ کو ایسے لوگوں کو مثال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے اس طرح کے کام کرنے کی ہمت نہ کرسکیں۔واضح رہے کہ اسی پروگرام میں اقرا عزیز نے اپنی اور یاسر کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یاسر سے شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں