جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا 4 اکتوبر کو آزاد کشمیر سے سرینگر جانے کا اعلان

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان رفیق ڈار نے 4اکتوبر کو لبریشن فرنٹ فریڈم مارچ کا اعلان کر دیا ۔”مارچ” بھمبرآزاد کشمیرسے چکوٹھی کے راستے سرینگر تک جائے گا ۔جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے ترجمان رفیق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست کے بعد 2 مہینوں سے مسلسل کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے ۔بھارت کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف 5اکتوبر کو ہمارا مارچ مظفر آباد سے چکوٹھی کے لیے نکلے گا اور سرینگر تک جائے گا ۔ترجمان جے کے ایل ایف نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے حق خور ارادیت کی بات کی جو خوش آئند ہے۔کشمیریوں نے یہ کرفیو پہلی بار نہیں دیکھا ہم بھارت سے بھیک نہیں مانگیں گے کہ کرفیو ہٹائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں