جسٹس فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جسٹس فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاشیئرٹویٹ
ویب ڈیسک بدھ 7 اگست 2019
صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں موقف۔ فوٹو : فائل
صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں موقف۔ فوٹو

اسلام آباد: جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست تین سو سے زائدصفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے تک کونسل کی کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ پر اہلیہ اور بیٹے کی بیرون ملک جائیداد چھپانے کا الزام ہے جس پر حکومت کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں