جسٹس فائز برطانیہ میں جائیدادوں کے مالک اور بچے بے نامی دار ہیں، حکومت

اسلام آباد: اٹارنی جنرل انور منصور خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا ہے کہ برطانیہ میں جائیدادوں کے مالک جسٹس فائز ہیں اور بچے ان کے بے نامی دار ہیں۔پریم کورٹ میں جسٹس قاضی کےخلاف ریفرنس کے حوالے سے اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا جواب جمع کرادیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ برطانیہ میں تین جائیدادوں کے اصل مالک جسٹس قاضی فائزعیسی ہیں اور ان کے بچے ان کے بے نامی دار ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے الزامات محض مفروضوں پر مبنی ہیں، ان کی سپریم جوڈیشل کونسل کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں، جبکہ بطور اٹارنی جنرل سپریم جوڈیشل کونسل کی معاونت کرنا آئینی ذمہ داری ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ احتساب سے کسی کو استثنی حاصل نہیں، احتساب اور شفافیت جمہوریت کا حصہ ہے۔اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کا بار کونسلز میں چیک تقسیم کرنا غلط نہیں جبکہ صدر اور وزیر اعظم کو اپنی ذمہ داریوں پر آرٹیکل 248 کا استثنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں