جج ارشد ملک ویڈیو کیس ، تینوں ملزمان کو بری کرانےکیلئے جج کو سفارش کا انکشاف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جج ویڈیو کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو بری کرنے کیلئے سفارش کیے جانے کا انکشاف ہواہے تاہم خاتون جج نے سماعت سے انکار کر دیا تھا ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جج ویڈیو سکینڈل کیس میں تینوں ملزمان کو بری کرنے کیلئے خاتون جج شائستہ کنڈی کو فریقین کی جانب سے اپروچ کیا گیا جس پر خاتون جج نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو فوری رپورٹ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا تاہم اسی روز تینوں ملزمان کو پولیس رپورٹ پر دوسری عدالت سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔جسٹس اطہر من اللہ نے جج کی جرات کو بڑا اقدام قرار دیدیا ہے اور شائستہ کنڈی کو کنڈٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں