بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، ڈپٹی کمشنروں کو حکم نامہ جاری

اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنروں کو بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ معلومات افشا کرنے پر کارروائی کی بھی نوید سنا دی۔تفصیلات کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 30 ستمبر تک معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معلومات افشا کرنے پر کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔وزیراعظم ایسٹ ریکوری یونٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنروں کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ 30 ستمبر تک بے نامی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں اور خفیہ معلومات کسی طور پر بھی متعلقہ لوگوں سے شیئر نہیں کریں، بصورت دیگر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں