بھارت کو جھٹکا،افغانستان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر دی

مالے (اے این این ) پاکستان کو سفارتی محاز پر ایک اور اہم کامیابی جبکہ بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، افغانستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی۔مالدیپ میں چوتھی ساؤتھ ایشیائی سپیکر کانفرنس کے دوسرے روز بھی ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری موثر سفارتکاری کامیاب رہے۔ کانفرنس کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر سے مالدیپ میں افغانستانکی پارلیمنٹ کے وفد نے اسپیکر کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر افغانستان پارلیمنٹ کے سپیکر نے کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر دی اور کہا کہ افغانستان ہر مشکل وقت میں پاکستان اور
کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ملاقات میں پاک، افغان سرحد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تجارت اور خطے میں پائیدار امن کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں