بھارت میں 55 سالہ خاتون کا زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل

نئی دہلی: بھارت میں 55 سالہ خاتون کو اُن کے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنا کر بری طرح تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وسطی دہلی کے علاقے گلابی باغ میں اکیلے رہنے والی 55 سالہ خاتون کی نیم برہنہ لاش ان کے گھر سے ملی ہے۔ خاتون نے گھر میں ایک دکان کھول رکھی تھی اور یہی ان کا ذریعہ معاش تھا۔صبح جب خاتون نے دکان نہیں کھولی تو پڑوسی نے کافی دیر تک دروازہ بجایا اور جواب نہ آنے پر پولیس کو فون کیا۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو کمرے میں 55 سالہ خاتون کو نیم برہنہ حالت میں مردہ پایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر بہیمانہ تشدد کے نشانات ہیں جب کہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے، واردات میں کسی جاننے والے کے ملوث ہونے کے قوی امکان ہے۔ پولیس لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات معمول کی بات ہوگئی ہے جس پر بھارت کو گائے کے لیے محفوظ ترین جگہ جب کہ خواتین کیلیے سب سے غیر محفوظ جگہ کہا جانے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں