‘بھارتی ائیرچیف نے ابھینندن کو دوبارہ ٹریننگ دی تاکہ۔۔۔’

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن نے سروس میں واپسی کے بعد اپنی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ابھینندن نے گزشتہ مگ 21 طیارے میں پرواز کی۔ اس موقع پر دوران پرواز اُن کے ہمراہ بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل بی ایس دھنووا بھی موجود تھے۔بھارتی میڈیا نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا اور کہا کہ ابھینندن کے مگ 21 طیارہ اُڑانے کی خبر کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کچھ برداشت کیا اُس کے بعد بھارتی فضائیہ اُن کے ساتھ کھڑی ہے اور اُن کو ایک ہیرو کی طرح دیکھتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن دورانِ پرواز پائلٹ کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے تھے جس پر ‘نیوی گیٹر’ بیٹھتا ہے جو پائلٹ کو روٹ سے متعلق آگاہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں