بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر بڑی مصیبت میں پھنس گئے

ڈھاکا : بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر محبوب انعام آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کی زد میں آگئے، اینٹی کرپشن کمیشن نے ان سے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس سے قبل بورڈ کے ایک اور ڈائریکٹر محمڈن اسپورٹنگ کلب کے ڈائریکٹر لقمان حسین کو رقومات کی غیر قانونی ترسیلات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں