بس میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد: ملتان سے اسلام آباد جانے والی بس میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک باریش شخص ملتان سے اسلام آباد جانے والی بس میں بیٹھا اور مسلسل 6 گھنٹے تک اپنے سامنے بیٹھی خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتا رہا۔
مذکورہ شخص خاتون کے جسم کو چھوتا رہا، بالآخر خاتون کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے موبائل فون کا کیمرا آن کرکے اور اس شخص کو دو تھپڑ جڑ دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں