بارشوں سے بھارت کی کئی ریاستوں میں تباہی، ہلاکتیں 127 ہوگئیں

نئی دہلی بھارت میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں نے متعدد ریاستوں میں تباہی مچادی،ہلاکتوں کی تعداد 127ہوگئی، سینکڑوں افراد زخمی جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔شمالی بھارت کے علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارشوں کے باعث دو ڈیم ٹوٹ گئے جس کے باعث پانی کا ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ ہزاروں لوگ بے گھر اورسینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں بارشوں سے سب سے زیادہ شہر پٹنامتاثر ہوا، جہاں متعدد علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے جبکہ اسکول تک کیلئے بند کردیئے گئے۔حکومت کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں ریسکیو اداروں کی مدد سے ہزاروں شہریوں کو منتقل کردیا گیا۔ ریلیف کیمپ میں طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاہم خوراک اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں