اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چرا کر منہ چڑانے والا ملزم دوران حراست انتقال کرگیا

ولیس کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی تھی، ملزم نے اپنے ہاتھ میں اپنا پورا نام اور پتا انمٹ سیاہی سے کنندہ کرا رکھا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صلاح الدین حوالات میں بھی عجیب و غریب حرکتیں کررہا تھا کہ اچانک بے ہوش ہوگیا، اسے شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔رحیم یار خان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرتے ہوئے ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ہے، موت بظاہر دل کا دورہ معلوم ہوتی ہے تاہم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں