این آئی سی ایل کیس،ملزم ایازخان نیازی ودیگر ملزموں کی سزا کیخلاف اپیل منظور،عدالت نے بری کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سزایافتہ ملزم ایاز خان نیازی و دیگر کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے تمام ملزموں کو بری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی ،وکیل نے کہا کہ گواہوں نے بیان میں کہا جو زمین خریدی وہ ٹھیک خریدی گئی،نیب نے کہا کہ ملزمان پر کورنگی میں زمین مہنگے داموں خریدنے کا الزام تھا،ریفرنس میں دو ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں ،ملزمان پر قومی خزانے کو 490 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا ،عدالت نے سکینڈل میں سزایافتہ ایاز خان نیازی و دیگر کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا،واضح رہے کہ احتساب عدات نے 6 ملزموں نے 7 ،7 سال قید کی سزاسنائی تھی ،عدالت نے ملزمان کو 10 سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے نااہل قراردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں