ایل این جی اسکینڈل، کاروباری شخصیت اقبال احمد گرفتار

لاہور: نیب کراچی کی ٹیم نے ایل این جی کیس میں معروف کاروباری شخصیت اقبال زیڈ احمد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اقبال زیڈ احمد پاکستان میں ایل این جی پروڈیوسر ہیں۔اقبال زیڈ احمد کو الحمرا کے قریب دفتر سے گرفتار کیا گیا، آج انہیں ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب کراچی کی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر مشتاق احمد نے کی، اقبال زیڈ احمد کا راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائےگا۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کرکے پنڈی منتقل کیا گیا تھا۔شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا، پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں