ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے

امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔

گزشتہ روز ٹیسلا کمپنی کے شیئرز میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے ایلن مسک کی دولت میں  7.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور وہ  دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ اس سال کے انڈیکس میں دوسرا بڑا اضافہ ہے جس نے ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کو دنیا کا چوتھا امیر ترین شخص بنادیا ہے۔شیئرز میں اضافے کے باعث ایلن مسک کی اس سال کے اثاثوں کی مالیت 57 ارب ڈالر ہوگئی جب کہ ان کی مجموعی دولت  83.6 ارب پہنچ گئی ہے۔ایلن مسک سے قبل اس سال دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وارن بفٹ 67 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھے۔واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس 113 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں