ایف اے ٹی ایف پاکستان کے حوالے سے فیصلہ کب سنائے گا ؟بڑی خبر سامنے آگئی

پیرس:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے لیے پانچ رکنی پاکستانی وفد وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں پیرس پہنچ گیا ہے ۔پاکستان کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 15اور 16اکتوبر کو منعقد ہو گاجبکہ اجلاس کا اختتامی سیشن 18اکتوبر کو ہو گا ۔پاکستان کے بارے میں ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ 19اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کوئی رپورٹ پیش نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ایف اے ٹی ایف نے کوئی رپورٹ طلب کی ہے ۔پاکستان گزشتہ ماہ بنکاک میں ہونے والے اجلاس میں تمام رپورٹس فراہم کرچکا ہے جو فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے تمام اداروں سے رپورٹ لے کر ایف اے ٹی ایف میں جمع کرائی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں