ایسے کام نہ کریں جوسول سروس میں تباہی لےکرآئیں ،جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کے پی ہاؤسنگ اتھارٹی میں تقرریوں کا عمل 4ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ کے پی میں سول سروس کا بڑا برا حال ہے کھینچا تانی بہت زیادہ ہے ،ایسے کام نہ کریں جوسول سروس میں تباہی لےکرآئیں ۔جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں کے سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے کے پی ہاوسنگ اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔جسٹس گلزار نے کہا کہ کے پی میں سول سروس کا بڑا برا حال ہے، باقی صوبوں میں سروس کے معاملات ٹھیک نہیں ۔ کے پی سول سروس میں کھینچا تانی بہت زیادہ ہے، سول سروس میں تباہی نہ لائیں ،ایسے کام نہ کریں جوتباہی لیکرآئیں۔ ایک کیس میں ایک بندہ تین جگہوں پرملازمت کررہا تھا ۔عدالت نے کے پے ہاوسنگ اتھارٹی میں تقرریوں کا عمل چار ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری کو فیصلہ پر عملدر آمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں