”ایسا لگتا ہے ہم کرکٹ نہیں بلکہ اولمپکس یا ڈبلیو ڈبلیو ای کی تیاری کر رہے ہیں“ مایہ ناز سابق کرکٹر نے پاکستانی ٹیم سے متعلق ایسا کیوں کہا؟ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں

لاہور:پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو کرکٹ کیلئے کم اور اولمپکس یا ڈبلیو ڈبلیو ای کیلئے زیادہ تیار کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عامر سہیل نے اپنے کالم میں لکھا کہ ”پاکستان کرکٹ میں آج کل ہم فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو کرکٹ کیلئے کم اور اولمپکس یا ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کیلئے زیادہ تیار کر رہے ہیں۔“انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو دہری ذمہ داریاں سونپ کر بہت بڑی غلطی کی ہے، ایک ایسا شخص جس کو کوچنگ کا کوئی تجربہ ہی نہیں اس کو ساتھ دوسرا عہدہ بھی سونپ دینا کہاں کی دانشمندی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ کوچ سے ہی رابطہ کرتا ہے، یہی کوچ سلیکٹر بھی ہو جو اس کو ڈراپ کرسکتا ہے تو کھلاڑی ہچکچاہٹ کا شکار ہوگا، پی سی بی نے جو سنگین غلطی کی ہے، اس کے منفی نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں