28

اٹلی میں پُل گرنے سے 30 افراد ہلاک، کئی زخمی

اٹلی کے شمالی شہر گینوا میں پُل گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہو گئی جب کہ کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پُل گرنے سے اے ٹین موٹر وے کا 100 میٹر کا حصہ بھی تباہ ہو گیا اور 300 فٹ کا گڑھا پڑ گیا۔
اطالوی وزیر داخلہ نے حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کئی افراد زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔
اٹلی کے پولیس اہلکار حادثے کی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے پی
اٹلی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے پُل گرنے کے واقعے کو بدترین سانحہ قرار دیا ہے جب کہ کئی گاڑیاں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جن کو نکالے جانے کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں